صحت

پاکستان سے ترکی جانے والوں کے لیے اچھی خبر

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ترکی جانے کے خواہش مند افراد کو وہاں پہنچ کر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ ترکی نے پاکستان سے جانے والے مسافروں پر قرنطینہ کی عائد پابندی ختم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ والوں کے لیے عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پاکستان سے جانے والے ان مسافروں کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا ہو گا جنہوں نے 14 روز قبل کورونا ویکسینیشن کرائی ہو گی۔

واضح رہے کہ مشرقی وسطی کی اہم ریاست بحرین نے بھی پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے تحت بحرین کی وزارت داخلہ نے پاکستان، بھارت، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا۔

بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان،بھارت ، سری لنکا، ڈومینیکن ریپبلک، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button