صحتقومیکورونا وائرس

کرونا وائرس: پاکستان میں مزید 66 افراد ہلاک

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 66 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 56،279 کورونا ٹیسٹس میں 3800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جسکی شرح 6۔75فیصد ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید 14 شہروں پر کرونا پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہروں سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی اور چترال میں اب کرونا پابندیوں کا اطلاق ہو گا جبکہ پنجاب کے شہروں خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی اب کرونا ایس او پیز کا اطلاق ہو گا۔

نئی پابندیوں کے تحت ان شہروں میں ضروری اشیا کے علاوہ دیگر کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے جب کہ سرکاری دفاتر میں 50 فی صد افراد کو آنے کی اجازت ہو گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button