صحتقومیکورونا وائرس
کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 504 ہو گئی
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 909 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 69 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 443 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 604 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 504 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 639 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔