1 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں آتشزدگی کے 486 واقعات
پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایک ماہ کے دوران 486 آگ لگنے کے واقعات رونماء ہوئے۔
ریسکیو 112 کی رپورٹ کے مطابق تجارتی مراکز، گھروں سمیت دیگر مقامات پر آگ لگنے کے باعث درجنوں افراد جھلس کر زخمی اور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جھلسنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ پشاور میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوابی میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 68 واقعات رونما ہوئے، پشاور میں 67، مردان میں 58 اور نوشہرہ میں 40، سوات میں 39، لوئر دیر اور ملاکنڈ میں 19، 19 اور بونیر میں 18، ایبٹ آباد میں 17، دیربالا میں 15، اور ہری پور، چترال، چارسدہ اور مانسہرہ میں 10، 10 فائر کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ لکی مروت میں 9، کرک اور ہنگو میں 8،8، مہمند اور شانگلہ میں 5،5 واقعات، باجوڑ اور بٹگرام میں 4، 4، خیبر اور کرم میں 3، 3 جبکہ اپر، لوئر کوہستان، کوہاٹ اور ٹانک میں ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔