صحتقومیکورونا وائرس

کورونا سے مزید 120 اموات، 4191 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 191 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 120 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 848 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 535 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 107 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے کا رجحان بڑھانے کے لیے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر سفری پابندیاں عائد کریں گے ، موبائل سم بھی بلاک ہوسکتی ہے۔ ویکیسن نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button