افغانستانجرائمقومی

سرحد کی پاکستانی سائیڈ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال غیر متوقع تھی، پاکستان نے پہلے ہی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے تھے، پاکستان نے بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پہلے ہی کیے ہیں، سرحد کی پاکستانی سائیڈ مکمل طور پر محفوظ ہے، ہم نے وہ اقدامات کیے جو پاک افغان بارڈر کے لیے بہترین تھے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 15 اگست کے بعد تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، 15 اگست کے بعد افغان بارڈر متعدد بار بند اور کھولا گیا، افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں پاکستان میں امن کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے اور سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں، چیک پوائنٹس پر دستے تعینات اور سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت روک دی گئی ہے، پاک افغان بارڈر پر اس وقت صورت حال نارمل ہے، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانیوں کو بھی جینے کا حق دو

کابل میں دھماکے، 90 ہلاک، 150 زخمی

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغانستان سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا، افغان فوج کے کیڈٹس نے بھارت سے تربیت حاصل کی، صرف 6 افغان کیڈٹ پاکستان آئے باقی سب بھارت گئے، ہم نے افغان آرمی کی پوری بریگیڈ کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی، افغانستان نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو بھارت سے ٹریننگ دینے کو ترجیح دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کردار بہت منفی تھا، بھارت افغان قیادت اور عوام  کے ذہن میں زہر بھرتا رہا، را اور این ڈی ایس نے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی، داسو، لاہور، کوئٹہ اور گوادر میں دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کر دیا ہے، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں طالبان کی بات پر یقین ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گری کے خلاف جنگ میں بے حد قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا 152 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 2013 میں پاکستان کو دہشتگردی کے 90 بڑے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، آرمی چیف نے گزشتہ برسوں میں 4 بار افغانستان کا دورہ کیا، خفیہ اطلاعات کے تبادلے کے لیے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا، اس دوران مشرقی سرحد پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی ہوئیں، افغانستان کے بعد سب سے زیادہ افغانستان کی صورتحال سے پاکستان کے لوگ متاثر ہوئے، ہم گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہیں، لیکن قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button