بین الاقوامیعوام کی آواز
یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پر متحدہ عرب امارات جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جاسکیں گے۔ پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعدو ضوابط مختلف ہوں گے۔