انٹرٹینمنٹقومی

ہانیہ عامر کے اباسین یوسفزئی کے شعر پوسٹ کرنے پر دلچسپ تبصرے

سلمان یوسفزے

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور پرکشش اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پہلی بار اپنی تصویر کے ساتھ پشتو شعر پوسٹ کیا ہے جسے پشتون صارفین نے نہ صرف سراہا بلکہ انہوں نے خود بھی پشتو کے دیگر شعراء کے شعر کمنٹ میں پوسٹ کئے۔

8 اگست کو فیسبوک اور انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں ہانیہ عامر سیاہ لباس میں ملبوس مسکراتی ہوئی کھڑی نظر آ رہی ہیں جبکہ عقب میں سورج ڈوبتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس تصویر پر انہوں نے پشتو کے معروف شاعر و ادیب اباسین یوسفزئی کا یہ شعر لکھا ہے،

” زما کتاب کښې د نفرت هډو نامه نشته دے
زۀ خو همېش پۀ محبت د خلکو زړونه تړم”

ترجمہ (میری کتاب میں نفرت کا نام تک نہیں، میں تو ہمیشہ محبت کے دھاگے سے لوگوں کے دل باندھتا/باندھتی ہوں)

سوشل میڈیا پر ردعمل

ہانیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ( فیس بک، انسٹاگرام) پر کی گئی پوسٹ کو زیادہ تر صارفین فیک قرار دے رہے ہیں تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ فیک نہیں ہے جبکہ اس حوالے سے دونوں پلیٹ فارمز پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘پاوری گرل’ دنانیر نے بھی ہانیہ کی تصویر اور شعر کی تعریف میں ‘کیوٹ’ لکھا ہے۔

ایک اور صارف ہارون راجپوت چوہان نے پشتو میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘زۀ ستا سره مينه لرم’، ترجمہ (میں آپ سے محبت کرتا ہوں)۔

فیس بک پر حسن آریان نامی صارف ہانیہ کو کمنٹ میں لکھتے ہیں کہ ‘یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا کہ تم اور پشتو کا شعر۔’

حنیف اللہ مہمند نامی صارف نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب آپ نے پشتو میں لکھنا اور بولنا شروع کیا تو اب آپ خود ایک پشتون عورت بن کر دکھاؤ۔’

بلال احمد نامی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اچھا ہوا کہ آپ پشتو سمجھتی ہو۔ مجھے تو اردو بولنا اور سمجھنا بھی نہیں آتا۔

منصور محمدی نے بھی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ’ فالورز بڑھانے کے لئے ایسے لوگوں کو پشتو لکھنے کی بہت ضرورت ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہم آپ کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔’

‘ہانیہ عامر کا پشتو اور پشتونوں کے ساتھ محبت کا اظہار پہلی بار نہیں’

واضح رہے کہ ہانیہ عامر رواں برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاورزلمی کا حصہ بن گئی تھیں اور پشاور زلمی نے انہیں برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا جبکہ انہوں نے پشاور زلمی کے ترانے میں بطور ماڈل بھی کام کیا تھا جسے کافی سراہا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button