اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی اے قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
چارسدہ پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جنید اکبر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او زیب اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جنید اکبر قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے سہولت کاروں کی بھی نشاندہی ہو گئی ہے۔ پی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید اکبر کو 23 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔
ڈی پی او نے کہا کہ یہ ایک آندھا قتل اور بڑا چیلنج تھا ملزم کو تھانہ مندنی کی حدود گل شاہ کلی سے گرفتار کیا گیا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، ڈی پی او نے کہا کہ مقتول جنید اکبر کی منگیتر کو پسند کرتا تھا جس کی بنا پر اس کو قتل کیا۔
پولیس نے پہلے ہیومن انٹیلیجنس پر کام اور بعد میں سیلولر انوسٹی گیشن کی۔ ملزم سے آلہ قتل اور واقعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔