ملاکنڈ میں پٹرول ناپید، سیاحوں کی گاڑیاں بند ہو گئیں
ناصرزادہ
دیربالا سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں پیٹرول بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی، فلنگ سٹیشنوں میں پیٹرول ناپید، عوام اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا، حکومت سے پٹرول بحران کو جلد ختم کرنے کی اپیل کر دی۔
عید کے بعد دیربالا سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں پیٹرول بحران پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹی این این کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گلاب زادہ، امان اللہ، فرمان خان و دیگر گاڑی ڈراٸیوران کا کہنا تھا کہ عید کے بعد پٹرول بحران نے شدت اختیار کی اور آج ضلع بھر کے فلنگ سٹیشنز میں پیٹرول نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے ہم بھی بے روزگار ہو گئے ہیں، ”بعض فلنگ سٹیشن پر پٹرول مل رہا ہے لیکن وہاں اتنا رش ہوتا ہے کہ کٸی کٸی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، ہمارے ساتھ بیمار ہوتے ہیں، ان کو ہم بروقت ہسپتال نہیں پہنچا سکتے۔”
دیربالا آئے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے ان کی گاڑیاں بند ہو گئی ہیں۔
اس حوالے ضیاء فلنگ سٹیشن کے منیجر ابراھیم نے بتایا کہ ہمیں عید کے لئے زیادہ سٹاک منگوایا تھا لیکن وہ ختم ہوا ابھی ہم نے پیمنٹ جمع کی ہے اور ٹینکر بھی ڈپو میں کھڑا ہے تاہم ابھی تک روانہ نہیں ہوا، ”ہم نے بھرپور کوشش کی کہ عوام کو ریلیف دیں لیکن ڈپو میں سے ہمیں پٹرول سٹاک نہیں مل رہا اس وجہ سے بحران پیدا ہوا۔