”شل گزے بابا کے مزار کی بے حرمتی کرنے والے لوگ کون ہیں؟”
لوئرمہمند تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دانشکول میں قبر کی بے حرمتی کی کوشش پر مقامی قبائلی عوام کی کارروائی، نوادرات کی غرض سے قبر کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کی گاڑی کو جلا دیا، بے حرمتی کرنے میں ملوث چار افراد گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دانشکول میں گزشتہ رات تقریباً ایک بجے نامعلوم افراد نے تاریحی قبر شل گزے بابا کے مزار کی بے حرمتی کی کوشش کی جس پر مقامی لوگ نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی ایک کار کو نذر آتش کر دیا جبکہ ایک کار اور ہیوی مشنری کو قبضے میں لے لیا گیا، مشتعل مقامی لوگوں کو دیکھتے ہوئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے چار مرکزی ملزمان کو ناکہ بندی کے دوران امبار اور دوئزئی سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر ضلع مہمند سے مزید 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب واقعہ کے خلاف اے این پی کے ایم پی اے نے یکہ غنڈ بازار میں مین مہمند باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے روڈ کو آدھے گھنٹے تک بند رکھا جس سے شدید گرمی میں مسافر بے حال ہو گئے۔
مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نثار مہمند کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف سی کی موجودگی میں ایسا واقعہ قابل افسوس ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایک پری پلان منصوبہ تھا جس کا انتظامیہ اور پولیس کو پہلے سے پتہ تھا، اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ سب کو حقیقت معلوم ہو کہ اس واقعہ میں ملوث لوگ کون ہیں اور انہیں کس کی پشت پناہی حاصل ہے۔