قومی

گرفتار علی وزیر کو بالآخر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت مل گئی

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے منتخب ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو چھ ماہ بعد اسمبلی میں حاضر ہونے کا موقع مل گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے زیرِ حراست ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر اسد قیصر کے حکم پر جاری کیے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دونوں ممبران کے پروڈکشن آرڈر رواں بجٹ اجلاس کے لیے جاری کیےگیے ہیں،دونوں زیرِ حراست ممبران بروز پیر 28 جون سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت تفویض اختیارات کے تحت جاری کیے ہیں۔

علی وزیر کو گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں ریاست مخالف تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خورشید شاہ کو ایف آئی نے کرپشن کے الزامات میں زیر حراست لیا ہے۔

ان ممبران اسمبلی کی بجٹ اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے کئی اپوزیشن رہنما اسپیکر پر مسلسل زور لا رہے تھے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button