پشاور پولیس نے ٹوئٹر پر بٹ کوائن کے اشتہار پر معذرت کرلی
کپٹل سٹی پولیس پشاور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے بٹ کوائن کے اشتہار پر معذرت کرلی۔
ٹوئٹر پر کپٹل سٹی پولیس پشاور کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا گیاہے کہ ہم سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے ہونے والے غیر متعلقہ ٹوئٹ پر معذرت خواہ ہیں جبکہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کسی بھی خرابی یا غلط استعمال کی انکوائری کی جائے گی اور اس سلسلے میں اصلاحی اقدامات اٹھائنگے۔
Our apologies for the non-relevant tweet on our official handle. Rest assured we will inquire into any glitches or misuse and take corrective measures.
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) June 23, 2021
کپٹل سٹی پولیس پشاور کے ٹوئٹ پر عبدالوہاب نامی صارف لکھتے ہیں ‘ مجھے لگتا ہے کہ اس صحفے کے منتظیم بھی کریپٹوکرنسی میں دلچسپی رکھتا ہے’.
yes the admin of this page i think he is also interested in cryptocurrency pic.twitter.com/a82oIUfuwS
— abdul wahab (@Abdulwa83909564) June 23, 2021
‘ایک اور صارف اعزار علی شاہ نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ‘ اگر ممکن ہو تو ہمیں بھی کچھ کوائن دے دو’
Good to make official account of the Peshawar police
— Shahid Khan (@ShahidKhann51) June 23, 2021
واضح رہے کہ کپٹل سٹی پولیس پشاور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ بریکنگ نیوز، بہت شکریہ میرے اکاؤنٹ میں 5 ہزار بٹ کوائن منتقل ہوگئے ہیں۔