قومی

اپنی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے مفتی عبد القوی کا بیان سامنے آگیا

 

مفتی عزیرالرحمان کے بعد مفتی عبدالقوی کی بھی ایک نازیبا ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں مفتی عزیز الرحمان کی چند نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئی تھی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی بحث بھی جاری ہے، یہ بحث ابھی ختم نہیں ہوئی کہ مفتی عبد القوی بھی خبروں کی زینت بن گئے ہیں کیونکہ انکی بھی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آچکی ہے۔

مفتی قوی اس سے پہلے بھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیلئے مشہور ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہے۔

اس سے قبل مفتی عبد القوی کا مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ چلتا رہا جسکے بعد ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ بھی کئی ویڈیوز وائرل ہوگئی لیکن جب حریم شاہ نے انہیں ایک ویڈیو میں تھپڑ رسید کیا تو خاندان والوں نے اُن سے مفتی کا ٹائٹل بھی لے لیا۔

تازہ ویڈیو میں کیا ہے؟

منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں مفتی عبدالقوی مبینہ طور پر برہنہ حالت میں ایک خاتون سے قابل اعتراض گفتگو کر ر ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھے: ‘مجبوری کی وجہ سے کئی سال تک مدرسہ مہتمم کی جنسی زیادتی کا نشانہ بنتا رہا’

مفتی عبدالقوی کا موقف

عبدالقوی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایسے ویڈیوز منظرعام پر لانا اُنکے خلاف سازش ہے، انہوں نے ویڈیو کو جعلی قرار دے کر کہا کہ کچھ لوگ اُنکے جعلی ویڈیوز وائرل کرکے یوٹیوب سے پیسے کمانے کے کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُنکے پاس سادہ موبائیل فون ہے تو اُس سے کیسے ویڈیو کال ہوسکتی ہے۔ انکے مطابق ویڈیو میں انکے سر سے کسی اور کا جسم جوڑ کر وائرل کی گئی ہے تاکہ اُنکی شہرت کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کینٹ کے مدرسہ جامعہ منظور الاسلام کے مفتی عزیرالرحمٰن کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر مدرسہ طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کر رہے ہیں جس کے خلاف مدرسہ طالب علم نے تھانہ کینٹ میں دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ اندراج کے بعد مفتی عزیرالرحمٰن کو اپنے دو بیٹوں سمیت  پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button