خیبر پختونخوا

”رات 10 بجے کا وقت دیا اور ٹیسٹ لیا صبح دس بجے”

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی بڑی غلطی لوگوں کو کافی مہنگی پڑ گئی۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی جانب سے امیدواروں کو "فوٹو گرافر” کی خالی آسامی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے لئے رات دس بجے کا ٹائم "کال لیٹر” میں دیا گیا تھا لیکن ٹیسٹ صبح 10 بجے لیا گیا اور امیدوار ٹیسٹ دینے رہ گئے۔

پی آئی ڈی کے مطابق رولنمبر سلپس میں ان کی جانب سے 10:00am کی بجائے 10:00pm غلطی سے درج ہوا تھا لیکن اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے بھی امیدواروں کو نہ "ایس ایم ایس” کے ذریعے آگاہ کیا گیا اور نہ ان کو دوسری رولنمبر سلپ بھیجی گئی جس سے تمام امیدوار ٹیسٹ دینے سے محروم رہ گئے۔

امیدواروں نے پی آئی ڈی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ کو منعقد کریں تاکہ ٹیسٹ سے قاصر رہنے والے امیدوار ٹیسٹ دے سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button