قومی

وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کو افغانستان کے لیے اڈے دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لیے اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں فضائی آپریشن کے لیے ائربیس نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔

یاد رہے کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے اور پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے، پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button