خیبر پختونخوا
پشاور، پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کا فیصلہ
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پشاور میں جماعت اول سے جماعت ہشتم تک سالانہ امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیا جائے گا، جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات پرانے طریقہ کار کے مطابق cluster سکول لیں گے جبکہ پرچے MCQ,s اور مختصر سوالات پر مبنی ہوں گے۔