انٹرٹینمنٹخیبر پختونخوا

گھر میں فیشل بنانے کا آسان طریقہ

 

تارا اورکزئی

‘ جلد کی حفاظت کے لیے فیشنل ضروری ہے، جلد پر جو ڈیڈ  سیلز ہوتے ہیں یا پیگمنٹشن ہو یا ایکنی ہو تو اس سے حفاظت کے لیے مختلف فیشل استعمال ہوتے ہیں’

یہ کہنا ہے ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل سے تعلق رکھنے والی بیوٹیشن سیما گل کا جو کئی سالوں سے بیوٹیشن کے حیث پہ کام کررہی ہیں۔ ٹی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ سادہ فیشل کی تین قسمیں ہوتی ہیں جن میں ہربل فیشل، وائٹننگ فیشل اور اس کے علاوہ انڈین ہربل فیشل شامل ہیں۔

اس کے مختلف رینج ہوتے ہیں اور یہ سکن پر انحصار کرتا ہے مطلب جس قسم سکن ہوگا اس کے مطابق فیشل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ ڈائمنڈ فیشل بھی ہوتا ہے گولڈ فیشل بھی ہوتا ہے جو بہت زیادہ اسپیشل موقعے پر لوگ استعمال کرتے ہیں اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ بیوٹیشن کے مطابق فیشل کے فائدے بہت زیادہ ہوتے ہیں اس سے جلد صحت مند ہوتا ہے، بلڈ سرکو لیشن ٹھیک ہوتا ہے فیشنل کے وقت جو سکن مساج ہوتا ہے اس سے سکن وقت سے پہلے خراب نہں ہو تا تروتازہ دکھائی دیتا ہے۔

سیما گل کہتی ہیں کہ بہت ساری خواتین فیشل کے لیے بیوٹی پارلر نہیں جاسکتی تو وہ گھر میں تھوڑی سی محنت کرکے اپنے لیے فیشل بناسکتی ہیں۔ سادہ طریقہ یہ ہے کہ گھر میں شہد اور لیموں موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ ہرگھر میں چینی بھی موجود ہوتی ہے اس سے سادہ فیشل بناسکتے ہیں۔

سب سے پہلے چہرے کی کلینزنگ کرنی چاہیئے گھر میں دودھ موجود ہوتا ہے بس روئی پہ دودھ لگاکے اس سے چہرے کی کلینزنگ کرے قریبا 5 منٹ تک مساج کریں، اس کے بعد سکرب کے طور پر چینی کا پیسٹ بنالے اور اس میں لیموں کا رس شامل کرلے لیکن اس بات کا خیال رکھے کہ اگر آپکی سکن خشک ہے تو آپ لیموں کی بجائے اس میں عرق گلاب شامل کرلے یا دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں اور یہ شامل کرنے کے بعد مساج کرلے اس سے یہ ہوگا کہ جو ڈیڈ سیلز ختم ہوجائیں گے۔

اس کے بعد تیسرا مرحلہ ماسک کا آتا ہے، ماسک بھی بہت ضروری ہے لیکن یہ بھی آپکے چہرے پر انحصار کرتا ہے کہ آپ کا جلد کس قسم کا ہے، ماسک جب بھی بنائے اپنے چہرے کے مطابق اپنے کچن میں موجود چیزوں سے ایک اچھا سا ماسک بنائے اگر کسی کا سکن آئلی ہو تو انکے لیے ملتانی مٹی بہت اچھی چیز ہے ملتانی مٹی سے پیسٹ بنائیں اور اپنے چہرے پر لگائیں اور جب چہرہ خشک ہو جائیں تو پھر نیم گرم پانی سے دھو ڈالے، اس کے علاوہ اگر کسی کا خشک سکن ہو پھر وہ اس میں شہد بھی مکس کریں اور اس کا مساج کریں۔

رنکلز کے لیے انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پینٹ کریں اور اپنے چہرے پہ لگائیں جب خشک ہو جائے تو پھر ہٹا دے اس کے بعد جو اچھی سی کولڈ کریم ہو پھر اس کو استعمال کریں اس سے کافی فائدہ ملے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button