کینیڈا: مسجد میں گھسنے والے دو مشکوک افراد گرفتار
کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور اس میں دھماکا خیز مواد لگانے سمیت انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقے اسکار بورو میں واقع اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں ایک خاتون اور مرد نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکار بورو ایریا میں خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش اور دھماکا خیز مواد لگانے کی بھی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو بلایا گیا۔
پولیس کا کہناہے کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب اسلامک انسٹی ٹیوٹ سے شکایت موصول ہوئی جس میں خواتین اور مرد کے زبردستی مسجد میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کے مطابق مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق امکان ہے کہ دونوں افراد نشے میں دھت تھے۔ ٹورنٹو پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادےکے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے کینیڈا میں ایک شدت پسند نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا تھا جس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔