قومی

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار 689 ہو گئی، مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہو گئی جبکہ کورونا کے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 3.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا کے 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں ایک ہزار 610 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 877،191 ہو گئی۔

احتیاطی تدابیر

صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کر کے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، بند کمروں میں اے سی چلا کر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود الٹرا وائلٹ (یو وی) شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں، درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔

پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں، وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button