بین الاقوامیقومی

کینیڈا : ٹرک حملے میں جاں بحق ہونے والا پاکستانی نژاد خاندان سپردِ خاک

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں قتل ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور مسلمان خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افضال خاندان کے چار افراد، جن میں ایک شخص، ان کی بیوی، ان کی نوعمر بیٹی اور ان کی والدہ شامل تھے، کو لندن میں گھر سے چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ ایک 20 سالہ شخص نے ان پر سیاہ رنگ کا ٹرک چڑھا دیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان نے جان بوجھ کر مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھایا تھا، خاندان کا ایک 9 سالہ بچہ واقعے میں شدید زخمی ہوا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمان خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا تھا۔

ہفتے کے روز سیکڑوں افراد ایک بڑی پارکنگ لاٹ اور لندن کے اسلامک سینٹر کے قریب ایک فٹبال کے میدان میں اکٹھے ہوئے جہاں ایک نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خاندان کے چاروں افراد کا جنازہ بھی موجود تھا اور اسے کینیڈا کے پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ‘حقیقت یہ ہے کہ ان کے جنازے کینیڈا کے خوبصورت پرچم میں لپٹے ہیں، یہ اس بات کی گواہی ہے کہ پوری کینیڈا کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے’۔

بعد ازاں 46 سالہ سلمان افضال، ان کی اہلیہ 44 سالہ مدیحہ، ان کی 15 سالہ بیٹی یمنیٰ اور 74 سالہ والدہ طلعت کی تدفین کردی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button