چترال کے جنگلات آگ کی لپٹ میں، 3 ایکڑ پر محیط درخت جل گئے
عثمان دانش
وادی کیلاش کے علاقے بیریر کے پہاڑوں پر آگ نے کئی ایکڑ رقبے پر جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے پہاڑی کے اوپر حصے پر 2 دن سے آگ لگی ہے جو تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابوں پانے میں مشکلات درپیش ہے آگ کی وجہ سے جنگلی حیات کو بھی نقصان کا خدشہ ہے
ٹی این این سے بات کرتے ہوئے چترال ریسکیو کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سہیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ 2 دن سے بیریر کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے پہاڑی کے اوپر حصے پر آگ کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو کام میں مشکلات درپیش ہیں جس مقام پر آگ لگی ہے وہاں 2 گھنٹے سے زائد پیدل راستہ ہے آگ بجھانے والے آلات وہاں پہنچانا بہت مشکل ہے.
سہیل احمد نے نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے 3 ایکڑ رقبے پر محیط درخت جل گئے ہیں جنگل میں دیار اور شابلوت کے درخت اور جنگلی حیات میں مارخور اور مختلف اقسام کے پرندے ان پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ کی شدت کم ہوئی ہے تاہم تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک آگ پر قابوں نہیں پایا جاسکا ہماری کوش ہے جلد آگ پر قابوں پالیں تاکہ قیمتی درخت اور جنگلی حیات مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق 3بجے کے بعد تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے آگ مزید پھیل گئی ہے اور قریبی جنگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اطلاعات کے مطابق اس تین مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے گھنے جنگل کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
دوسری جانب مردان تحت بھائی کے تفریحی مقام اور بدھ مت کے آثار قدیمہ کی پہاڑی پر بھی آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو فائر فائیٹرز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم بعد میں اگ کے پھیلاؤ اور شدت کے پیش نظر اگ پر جلد قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 کے مزید جوانوں کو طلب کرلیا۔