بجٹ 2021-2022 میں عوام کیلئے مراعات کیا ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جمعے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ مالی سال 2021-2022 کا 84 ارب 87 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ کم از کم تنخواہ کو بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا۔
بجٹ برائے سال 2021۔2022 میں شہریوں کیلئے مراعات
1۔ کم آمدنی والوں کو اپنے گھر کی تعمیر کے لیے تین لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
2۔ غریب گھرانوں کو کم خرچ گھر کے لیے 20 لاکھ روپے کا قرض
3۔ ہر شہری گھرانے کو پانچ لاکھ روپے تک کا بغیر سود قرض
4۔ کاشت کار گھرانے کو ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے بنا سود قرض
5۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والی 850 سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم، سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کر دی گئی جبکہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ڈبلیو اے ٹی) کو بھی ختم کر دیا گیا۔
ٹیکس جو ختم یا ان میں چھوٹ دی گئی
1۔ قرآن پاک کی چھپائی میں استعمال ہونے والے معیاری کاغذ کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ
2۔ مقامی سطح پر بنائی جانے والی گاڑیوں کے لیے ناٹ ڈاؤن (سی کے ڈی) کٹس کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ
3۔ پاکستان میں تیار ہونے والی الیکٹریکل گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد، چار پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم
4۔ ایک بار استعمال ہونے والی سرنجوں، خام مال اور آکسیجن سلنڈرز پر عائد سیلز ٹیکس ختم، انفارمیشن ٹیکنالوجی زونز میں پلانٹ، مشینری، سازوسامان اور خام مال کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ، ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) 17 فیصد سے 4.6 فیصد کر دی گئی
5۔ بینکوں کے پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) پر مرچنٹ ڈسکاونٹ ریٹ پر ایف ای ڈی کی چھوٹ
6۔ بینکنگ ٹرانسیکشنز، کیش نکالنے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مارجن فنانسنگ، ائیر ٹریول سروسز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز اور معدنیات کی دریافت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم
7۔ موبائل سروسز پر عائد 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد کر دیا گیا
8۔ آئل فیلڈ سروسز، وئیر ہاوس سروسز، کولیٹرل مینیجمنٹ سروسز، سیکیورٹی سروسز، اور ٹور اینڈ ٹریول سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی 8 فیصد سے 3 فیصد کر دیا گیا
9۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثت میں ملنے والی جائیداد پر ٹیکس کی چھوٹ، عمومی ٹیکس کو 1.5 سے کم کر کے 1.25 فیصد کر دیا گیا۔
10۔ اسٹاک مارکیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس 15 سے کم کر کے 12.5 فیصد کر دیا گیا، غیر سرکاری انسان دوست اداروں بشمول عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن، انڈس اسپتال اینڈ نیٹ ورک، پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن وغیرہ کو ٹیکس کے دائرہ کار سے ہٹا دیا گیا۔
11۔ مخصوص سیکٹرز ایف ایم سی جی اور ریفائنریز کے ریٹیلرز کے لیے ٹیکس شرح میں کمی، کتابوں، رسالوں، زرعی آلات اور 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے سی بی یو کی درآمد پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم
12۔ اسپیشل اکنامک زونز انٹرپرائزز کم از کم ٹیکس سے مستشنیٰ قرار، سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی، زون ڈویلپرز، اور زون انٹرپرائزز کو دس سالہ ٹیکس کی چھوٹ، کیپیٹل گڈز کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی
13۔ زون انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری پر پروائیوٹ فنڈز سے حاصل کردہ آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ، پاکستان مرکینٹائل ایکسچینج پر الیکٹرانک وئیر ہاؤس ریسیٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ جبکہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کم کر دی گئی۔
14۔ طبی سازوسامان اور اشیاء میں استعمال ہونے والے 35 فیصد اضافی خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم
15۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے 10 فیصد اضافہ، پینشنز میں بھی 10 فیصد کا اضافہ، اردلی الاؤنس چودہ ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 17 ہزار، گریڈ 1 سے 5 کے ملازمین کے لیے انٹیگریٹڈ الاؤنس ساڑھے چار سو سے 9 سو روپے جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت کو بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر
بجٹ تقریر کے اہم نکات
وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہو گا جس میں احساس پروگرام کے لئے 260 ارب روپے مختص
سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 900 ارب روپے ہو گا
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے 2135 ارب روپے مختص
پی ایس ڈی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا
وفاقی بجٹ میں ٹڈی دل ایمرجنسی فوڈ سیکیورٹی کے لئے ایک ارب روپے مختص
بجٹ میں خوراک، پانی کی فراہمی اور توانائی کا تحفظ اہم ترجیح ہو گی
چار سے 6 ملین گھرانوں کو 4 سے 5 لاکھ روپے تک قرضے دیئےجائیں گے
کم آمدنی والوں کو 20 لاکھ روپے تک کے سستے قرضے دیئےجائیں گے
ہر گھرانے کو صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا
داسو ہائیڈرو پراجیکٹ، پہلے مرحلے کیلئے57 ارب روپے مختص
دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 23 ارب روپے، مہمند ڈیم کیلئے 6 ارب روپے مختص
نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 14 ارب روپے، احساس پروگرام کیلئے 260 ارب روپے تجویز
سی پیک میں 13 ارب ڈالرز کے 17 بڑے منصوبے مکمل
سی پیک کے 21 ارب ڈالرز کے مزید 21 منصوبوں پر کام جاری
جنوبی بلوچستان کے لئے 601 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج
کووڈ ویکسین پر 1.1 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے
پی آئی اے کیلئے 20 ارب اور اسٹیل مل کیلئے 16 ارب امداد کی تجویز
کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کیلئے 739 ارب کی منظوری، وفاقی 98 ارب دے گی
زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 12 ارب روپے مختص
آبی وسائل کے تحفظ کیلئے 91 ارب روپے مختص
کراچی بحالی منصوبے میں سپریم کورٹ فنڈ سے 125 ارب روپے شامل ہوں گے
سندھ کے 14 اضلاع کے لئے اس سال 19.5 ارب روپے مختص
ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے 9.3 ارب روپے مختص
کے پی کے ضم اضلاع کی ترقی کے لئے 54 ارب روپے مختص
حیدرآباد سکھر ٹرانسمیشن لائن کیلئے 12 ارب روپے، جامشورو میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 22 ارب روپے، داسو سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 8.5 ارب روپے مختص
سکی کناری، کوہالہ، محل ہائیڈرو پراجیکٹس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 5.5 ارب روپے مختص
کراچی کے ون، کے ٹو، تربیلا ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے 16.5 ارب روپے مختص
پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے مختص
صحت 30 ارب، ہائر ایجوکیشن 44، پائیدار ترقی کے لئے 16 ارب روپے مختص
مجموعی محاصل کا تخمینہ 7909 ارب روپے لگایا گیا ہے
ٹیکس محصولات کا ہدف 5829 ارب روپے ہو گا
وفاقی ٹیکس میں صوبوں کا حصہ 3411 ارب روپے ہو گا
آئندہ سال این ایف سی سے صوبوں کو 707 ارب روپے زائد ملیں گے
گلگت بلتستان سوشل اکنامک پلاننگ کیلئے 40 ارب روپے مختص
کے پی کے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے 54 ارب روپے رکھے گئے ہیں
وفاقی حکومت کا آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ
بلین ٹری منصوبے کیلئے بجٹ میں 14 ارب، صحت، تعلیم، معاشی ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 118 ارب روپے مختص
850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 12.5 فیصد کرنےکی تجویز
پھلوں کے رس پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم
آئی ٹی زون کیلئے پلانٹ مشینری، سامان، خام مال، زرعی اجناس کے گوداموں پر ٹیکس میں چھوٹ کی تجویز
ای کامرس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز
تین منٹ سے زائد کالز، انٹرنیٹ استعمال، ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنےکی تجویز
کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص
ایچ ای سی کو 66 ارب روپے مہیا کرنے کی تجویز
اینٹی ریپ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے 10 کروڑ روپے رکھے گئے بعد میں اضافہ کیا جائے گا۔
موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد سے کم کر کے کے 10 فیصد کرنے کی تجویز
یکم جولائی سے وفاقی سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا
ٹیلی کام سیکٹر کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا
اجناس ذخیرہ کرنے والے پلاسٹک گوداموں پر کسٹم ڈیوٹی ختم
حکومت کا اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے لئے 10 سال کی ٹیکس چھوٹ کا اعلان
کیپٹل گین ٹیکس کی شرح 15 سے کم کر کے ساڑھے 12 فیصد کر دی گئی
آزاد کشمیر کیلئے رقم 54 ارب سے بڑھا کر 60 ارب روپے کر دی گئی
گلگت بلتستان کا بجٹ 32 ارب سے بڑھا کر 47 ارب روپے کرنے کی تجویز
سندھ کو 12 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی
بلوچستان کو بھی این ایف سی کے علاوہ مزید 10 ارب روپے دیئے جائیں گے
نئی مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے کی رقم تجویز، بلدیاتی الیکشن کیلئے 5 ارب روپے کے رقم مختص
ایک بچے کی سالانہ 2 لاکھ روپے سکول فیس پر اتنا ہی ٹیکس لیا جائے گا۔