قومی

کورونا کے واری جاری، مزید 84 افراد وائرس سے جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات اور 1 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے اور 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 105، خیبرپختونخوا 4 ہزار 135، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 626، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 72، پنجاب 3 لاکھ 41 ہزار 789، سندھ 3 لاکھ 22 ہزار 350، بلوچستان 25 ہزار 589، آزاد کشمیر 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button