قومیکورونا وائرس

ملک بھر میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

پاکستان میں 19 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کی ویکسینیشن کےلیے رجسٹریشن کل سے شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہےکہ کورونا ویکسین کےلیے ماہرین صحت کی منظور کردہ آبادی کےلیے رجسٹریشن کل سے ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال اور اس سے زائدکی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا۔

 ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمرکے افراد کو کورونا ویکسین لگنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کی عمر کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کردی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ماس ویکسینیشن سنٹر اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ کورونا سے بچاؤکیلئے خصوصی اقدامات کے تحت ویکسی نیشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، مقصد شہریوں کو ویکسین لگانے میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button