خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ محمود خان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں آئندہ بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ گزشتہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم ازکم اجرت 17 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 ہزار کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی گئی تھی