مومند سے منتخب ایم پی اے نثار مومند نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
ضلع مہمند سے عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی نثارمومند نے قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کا اجلاس نہ ہونے کے باعث احتجاجاًتمام کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران نثارمومند نے کہاکہ معدنیات میں مہمند کے اندر کرپشن جاری ہے احتجاج کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا زیارت سانحہ کے متاثرہ شخص کو ابھی تک معاوضہ نہیں ملا میں تمام سٹینڈنگ کمیٹی سے احتجاج استعفیٰ اس لئے دے رہاہوں کیونکہ ابھی تک منرل ڈیپارٹمنٹ سے متعلق قائمہ کمیٹی کااجلاس نہیں ہوا سابقہ فاٹاکے وسائل لوٹنے کیلئے انضمام ہواہے اراکین ضم اضلاع اسمبلی اس بات پرتوجہ دیں کیونکہ سابقہ فاٹا ڈوب رہاہے۔
اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی نے سیکرٹری اسمبلی سے کہاکہ اگرکسی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہورہا تو اسکی تفصیلات دی جائیں ایم پی اے عزیزاللہ گران یا تو معدنیات کمیٹی کی میٹنگ طلب کریں یا پھر استعفیٰ دیدیں اگرکوئی چیئرمین اپنی کمیٹیوں میں دلچسپی نہیں لے رہا اس کی چیئرمین شپ تبدیل کردی جائے گی۔
انہوں نے چیئرمینوں کومخاطب کرتے ہوئے رولنگ دی کہ فوری طور پر ایجنڈا ترتیب دیکر قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس بلائیں سپیکرکوبتایا گیا کہ معدنیات کمیٹی کا 21جنوری 2020ء کو تعارفی میٹنگ ہوئی ہے۔