کورونا وائرس: مردان میں دو ہفتوں کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مردان کے متعدد علاقوں میں کل سے دو ہفتوں کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ مردان کے علاقوں ترکھان بابا ، بابو خیل گجر گھڑی، محلہ سیدان محب بانڈہ، مسلم آباد ، ٹکر تخت بھائی اور محلہ اوتمان خیل کاٹلنگ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائیگا۔
اعلامیہ کے مطابق متاثر علاقوں میں ہرقسم کی نقل وحمل پر پابند ہوگئی جبکہ اشیاء خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاؤن سے مستشنی ہوگئی۔
اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے علاقوں میں ٹی ایم ایز و واٹر سنٹیشن کمپنی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، چراثیم کش سپرے اور گندگی اٹھائی جائیگی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نےعوام کی آسانی کیلئے ضلع مردان میں ماس کورونا ویکسینیشن سنٹر کھول دیاگیا۔
اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جاری کردہ ہدایات کہ روشنی میں ماس ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے کیونکہ ضلع بھر کے دیگر ویکسینیشن سنٹرز میں عوام کی رش کی وجہ سے لوگوں کو گھنٹوں انتظار کر نا پڑتا تھا جس سے انکو بے حد مشکلات کا سامنا تھا۔
کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ویکسینیشن سے متعلق درپیش مسائل کو بھی اعلیٰ حکام کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق حل کر دیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر ماس ویکسینیشن سنٹر مردان میں ابتدائی طور پر 4 رجسٹریشن ڈسک اور 2 ویکسینیشن کانٹرز بنائیں گئے ہیں جسکی استعتات کو تعداد بڑھنے کے صورت میں بڑھایا جائیگا اور محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ نگرانی کریگی۔
مذید ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماس ویکسینیشن سنٹر کے قیام کا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہچانا ہے تاہم عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ کورونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے عوام کو ضرور ویکسین لگوانی چاہئے۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مجیب الرحمٰن و فنائنس اینڈ پلانگ نیک محمد خان،محکمہ صحت کے افسران و عملہ سمیت میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔