جمرود ٹائپ ڈی ہسپتال: دوائی سیکنڈل کے چار ملزمان گرفتار
ضلع خیبر جمرود ٹائپ ڈی ہسپتال میں دوائی سکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا جس میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جمرود سول ہسپتال میں پاپولیشن سنٹر سے لاکھوں مالیت کی دوائیاں چوری کی شکایت موصول ہوئی جس پر ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے ایس ایچ او اکبر آفریدی کی سربراہی میں سپشل تفتیشی ٹیم شکیل دی جس نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے قلیل وقت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جمرود ہسپتال میں رہائش پذیر عیسائی سمیت تین دوکانداروں کو دوائیوں سمت گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا،جس میں انہوں نے کہا کہ دوائی سٹور کی چابیاں بنائی تھی اورفارغ وقت میں سٹور سے دوائیاں نکال کر بازار کے دوکانداروں پر فروخت کرتے تھے۔
قلیل وقت میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او وسیم ریاض نے ایس ایچ او جمرود اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔