خیبر پختونخوا

چارسدہ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

چارسدہ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ جوابی کاروائی میں ملزم بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  تھانہ پڑانگ میں خاتون نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ انکے چچازاد نہ صرف آئے روز ان کو تنگ کرتے ہیں بلکہ انکے تمام اہلخانہ پر تشدد بھی کرتے ہیں جس پر تھانہ پڑانگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے انکے گھر کا محاصرہ کیا۔

اس دوران ملزمان شہوار عرف ثور، جاوید اور شاکر پسران ثمرگل نے پولیس ٹیم پر فائر کھول دی جس سے پولیس اہلکار حسن زیب شدید زخمی ہوا جو کہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کی جوابی کاروائی سے ایک ملزم شہوار عرف ثور بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو دو بھائیوں جاوید اور شاکر سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی برامد کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button