خیبر پختونخوا
چارسدہ: پی ایس ایف کے ضلعی نائب صدر نے خودکشی کرلی
چارسدہ میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی نائب صدر عرفان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان نے گھر میں معمولی تکرار کے بعد خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا. پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے.
ضلع چارسدہ کے تحصیل تنگی اختر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان عرفان نے گھر میں معمولی تکرار کے بعد خود پر پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل تنگی ہسپتال منتقل کردیا ہے.
پولیس کے مطابق نوجوان عرفان ایم فل کے طالب علم تھے اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے ضلعی نائب صدر بھی تھے. انکی نماز جنازہ آج 6:15 بجے انکے آبائی علاقہ تنگی اختر آباد میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے رواں ماہ چارسدہ میں نوجوانوں کی خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقع ہے.