اسسٹنٹ کمشنر پشاور کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارگئے
پشاور کے اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کورونا وائرس سے چل بسے۔ اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام 45 دنوں سے حیات اباد میڈیکل کمپلیس میں زیر زیرعلاج تھے۔
شمس الاسلام گذشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔ شمس الاسلام پی ایم ایس کے آفسر تھے،
شمس الاسلام اس سے قبل پاک افغان بارڈرطورخم پرڈیوٹی پرتھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈطورخم پر کوروناکی پہلی لہر کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے پر وزیراعلی نے بہترین افسر ڈکلیر کیا تھا۔
شمس الاسلام کی نماز جنازہ ابائی علاقے مالاکنڈ درگئی میں ادا کی جائے گی۔
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 135 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 135 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔