خیبر پختونخوا
ڈی آئی خان: گھر کے اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی نعشیں برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان میں نو بیاہتا جوڑا کمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علاقہ جھوک قریشی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 19 سالہ رقیہ کی لاش بستر پر ملی جبکہ 21 سالہ شوہر عابد نے پھندا ڈال کر خودکشی کی.
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
زرائع کے مطابق لڑکے کی نعش پنکھے کیساتھ لٹک رہی تھی جبکہ لڑکی بستر پر مردہ حالت میں پائی گئی لڑکے کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا، لڑکی کا تعلق دریا خان سے بتایا جا رہا ہے۔