قومی

عید الفطر: چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔

 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید جمعرات کو منائی جائےگی۔ امریکا اور یورپ میں کیلینڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔

دوسری جانب آج شمالی وزیرستان کے بعض علاقوں میں عید الفطر منائی جارہی ہے۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کہیں عید جبکہ زیادہ تر گاوں میں لوگ کل عید منائیں گے۔
میرعلی سب ڈویژن حیدر خیل میں عید کا اعلان کرنے والی کمیٹی پر احترام رمضان اور غیر قانونی کمیٹی کے الزام میں پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button