کھیل

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو شکست دے دی

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں  نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پرفالو آن کے بعد زمبابوے کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی تھی اور 220 رنز اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پہلی اننگز 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 132 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے پہلے پاکستان نے پہلی اننگز میں عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کے بعد دوسرے روز اپنی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے تیسرے دن زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 450 سے زائد رنز درکار تھے تاہم حسن علی اور ساجد خان کی شاندار بولنگ کے آگے میزبان ٹیم زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور صرف 84 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button