قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان، ڈاکو احساس سنٹر سے 30 لاکھ روپے لے اڑے
شمالی وزیرستان میرعلی میں احساس پروگرام سنٹر میں ڈکیتی، پولیس کے مطابق احساس سنٹر سے 8 نامعلوم مسلح نقاب پوش 30 لاکھ روپے لے اڑے۔
شمالی وزیرستان کی پولیس کے مطابق میرعلی بازار عبداللہ نور مارکیٹ میں واقع احساس پروگرام سنٹر کے انچارج حفیظ اللہ نے بتایا کہ لوگوں میں رقم تقسیم کرتے وقت گاڑی سے مسلح نقاب پوش اتر آئے، اسلحہ کی نوک پر مجھ سے زبردستی 30 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
انچارج کے مطابق پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کیلئے 43 لاکھ روپے نجی بینک سے لائے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔