قومی

تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن آج (بروز ہفتہ) منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت تھیلیسیمیا کی بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی دیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تک ہے اور ان میں سے سالانہ چار سے پانچ ہزار مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اس بیماری کی وجوہات کزن میرج کے ساتھ ساتھ موروثی بھی ہوتی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button