گھر میں کوفتے بنانے کا آسان طریقہ
مریم انم
یوں تو ہمارے ملک میں کئی طرح کے پکوان پکائے اور پسند کئے جاتے ہیں لیکن کچھ پکوان سب کو بہت پسند ہوتے ہیں اور ہر کوئی اسے شوق سے کھاتا ہے۔ کوفتے بھی زیادہ تر لوگوں کی پسندیدہ خوراک ہے جس کو ہر کوئی آسانی سے بنا سکتا ہے۔ آج ہم آپکو گھر میں کوفتے بنانے کا آسان طریقہ سکھائیں گے۔
درکار اجزاء
ایک کلو قیمہ
ایک بڑی پیاز باریک کٹی ہوئی
ایک ٹماٹر باریک کٹا ہوا
ایک پینٹا ہوا انڈا
تین سبز مرچ اور چار ٹماٹر چوپ کئے ہوئے
ایک کپ بیسن
نمک حسب ضرورت
کوفتے کا مسالہ اگر ہو اگر نہ ھو تو زیرہ, خشک دھنیا سرخ مرچ اور کالی مرچ
کوفتے بنانے کا طریقہ
قیمے کٹے ہوئے پیاز ٹماٹر سبز مرچ سبز دھنیا اور ایک کپ بیسن کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر اور پھر مسالہ ڈال لے اور جب یہ اچھی طرح آپس میں مل جائے تو اس گودے سے چھوٹی چھوٹی ٹیکیاں بناکر سائیڈ پر رکھ لیں۔
اب چولہا آن کرکے ایک کڑاہی میں تیل ڈال لے اور جب تیل مکمل طور پر گرم ہوجائے تو ان ٹیکیوں کو باری باری پینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر تیل میں ڈالتے جائے۔ جب ٹیکیاں براؤن ہوجائے تو اس کو نکال کر ایک سائیڈ پر رکھ لے اور جب سب ٹیکیاں براؤن ہوجائے تو اس کے بعد کڑاہی سے تیل کم کرلے اور اس تیل میں چوپ کیے ہوئے ٹماٹر اور سبز مرچ ڈال دے اور جب ٹماٹر کا پانی خشک ہوجائے تو اس کے بعد اس میں وہ ٹیکیاں ڈال دے اور دس منٹ کیلئے اس کو دھیمی آنچ پر رھنے دے۔
دس منٹ کے بعد ان ٹیکیوں کو نکال کر سبز مرچ اور سبز دھنیا سجا دے اور سب کے سامنے پیش کرے داد ضرور ملے گی۔