خیبر پختونخوا

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 14 تبلیغی افراد زخمی

سوات موٹروے پر کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب قیام و طعام کے مقام پرفلائنگ کوچ حادثے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سرکاری امدادی ادارے ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بیٹھے تبلیغی افراد دیر واڑی سے مردان جا رہے تھے کہ اچانک فلائنگ کوچ ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی میں پندرہ افراد سوار تھے جن میں 14 زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص مکمل طور پر محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو کاٹلنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو کا کہنا کہ تمام افراد کی حالات خطرے سے باہرہے اور اسکی بڑی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ گاڑی کی سپیڈ کم تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button