خیبر پختونخوا

بونیر، سابق صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمٰن کورونا سے جاں بحق

بونیر: سابق صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن خان انتقال کر گئے۔

سابق صوبائی وزیر اور حلقہ پی کے 21 سے صوبائی اسمبلی کا سابقہ ممبر حاجی حبیب الرحمن آج صبح بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کلپانی میں ادا کی گئی اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیئے گئے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا شکار ان کی زوجہ مرحومہ اور بھتیجا بھی ہوئے تھے۔

بونیر کے لئے بالعموم اور حلقہ پی کے 21 کے لئے بالخصوص ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button