کھیل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد گرین شرٹس زمبابوے کو بھی زیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں دوپہر دو بجے ہرارے میں مد مقابل آئیں گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے۔ سیریز کے تینوں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے اور کورونا کے پیش نظر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چودہ میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ دو سو پینسٹھ رنز بنانے والے احمد شہزاد سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔افریقی ٹیم کے خلاف محمد حفیظ سات میچوں میں13وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے تین میچوں کی سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button