خیبر پختونخوا

بی آرٹی سروس آج 3 بجے تک عارضی طور پر معطل رہے گی

پشاور میں بی آر ٹی سروس آج صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی سروس عارضی طور پر بند ہونے کا اعلان کیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شام 3بجے سروس کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button