قبائلی اضلاع

گستاخانہ خاکے، طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، علماء کرام اور عوام کا احتجاج

ضلع خیبر کی خواتین کے بعد طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، علماء کرام اور عوام نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

طورخم بارڈر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی حیدر اور دیگر شرکاء نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک سے فرانس کے سفیر کو نکال باہر کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ حضرت محمدﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے، بیرونی ملک فرانس میں گستاخانہ خاکے بزدلانہ حرکت ہیں، اس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے موقع پر فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی، احتجاجی مظاہرہ  میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، بعد میں احتجاج کو پرامن طریقے سے ختم کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پہلی بار خواتین حرمت رسولؐ کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئی تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button