قومی

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کی علی الصباح ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے جب کہ ٹی ایل پی کی جانب سے مسجد رحمت اللعامین ﷺ سمیت سارے ملک سےدھرنےختم کیےجائیں گے۔

شیخ رشید کے مطابق بات چیت کے ذریعے معاملے کا آگے بڑھایا جائےگا اور جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول ، ان کا بھی اخراج کیاجائےگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button