کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت، 2021 کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 149 اموات اور6ہزار127نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہزار590ہے اور6لاکھ 59ہزار483افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار430افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار551، خیبر پختونخوا 2 ہزار867، اسلام آباد 636، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 433 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔