قومی

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملک کے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹینکالوجی شبلی فراز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں وفاقی وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت نے وفاقی وزراء سے حلف لیا، وفاقی وزراء کے قلمدانوں کے بارے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فواد چودھری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، حماد اظہر وزیر توانائی، شوکت ترین وزیر خزانہ، شبلی فراز وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، عمر ایوب وزیر اقتصادی امور جبکہ خسرو بختیار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ کے مزید 2 ارکان مستعفی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق مشیر توانائی حمایت اللہ اور معاون خصوصی ایکسائز غزن جمال اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں، دونوں ارکان نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ محمود خان کو بجھوا دیئے۔
خیال رہے کہ مشیر سائنس و ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button