قومی

سونا 1300 روپے فی تولہ مزید مہنگا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89420 روپے ہو گٸی ہے۔

جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 1360 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے کے بعد 1165.98 روپے ہو گٸی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button