خیبر پختونخوا

پشاور کے شہری رمضان میں مردہ مرغیاں کھانے سے بچ گئے

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے باچا خان چوک میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 1000 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیوار کو گرفتار کرلیا۔ کاروائی ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق گاڑی میں مردہ مرغیوں کو فروخت کے لئے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا، تاہم فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی بروقت کاروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو ضبط کرنے کے بعد ایس او پیز کے تحت تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی مرغیوں سے بدبو ارہی تھی، جن کا استعمال شہریوں میں بیماروں کا باعث بن سکتا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے، اور ملوث شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button