شمالی وزیرستان پریس کلب کیلئے 2 ملین روپے کی گرانٹ جاری
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان پریس کلب کے لئے 2ملین روپے کی خطیر مالی گرانٹ جاری کردی گئی. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے پشاورمیں گرانٹ کا چیک جنرل سیکرٹری میران شاہ پریس کلب احسان داوڑ کے حوالے کیا۔
اس موقع پر احسان داوڑ نے پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ کامران بنگش نے کہاکہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ان اضلاع کے صحافیوں کو سہولیات دینا اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان اضلاع میں صحافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں’ کامران بنگش نے کہاکہ ہر ضم شدہ ضلع کے پریس کلب کو مالی گرانٹ فراہم کی جارہی ہے’ انہوں نے اس امید کااظہار کیاکہ صحافی ان علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کرینگے اور ان کے حل کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹھائیں گے۔