خیبر پختونخوا

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا جن میں مقامی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button